Monday, May 20, 2024
Home Blog Page 2

افضل صدقہ پانی

افضل صدقہ پانی

پانی پلانے کی فضیلت

لاعلاج بیماری کا علاج

علماء نے لکھا ہے : افضل صدقہ پانی اور اگر کسی کو ایسی بیماری لاحق ہو جس کا علاج نہ ہو سکے وہ پانی کی سبیل لگا لے اس کی برکت سے لاعلاج بیماریاں بھی ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

حکایت:

مشہور مُحَدِّث امام ابو عبداللہ محمد حاکِم نیشاپوری رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کے چہرے پر پھوڑا نکل آیا، بہت علاج کروایا مگر بے سود۔ ایک عورت کو  خواب میں نبیِّ پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ابو عبداللہ سے کہو! لوگوں کو پانی پلانے میں کُشادَگی کرے! امام حاکم کو یہ بات پہنچی تو آپ نے اپنے دروازے پر پانی کی سبیل لگوائی جس سے لوگ پانی پینے لگے، ابھی ایک ہفتہ نہ گزرا تھا کہ آپ شفایاب ہو گئے اور چہرہ پہلے کی طرح اچھا ہوگیا۔(شعب الایمان،ج 3،ص222)

Mehrban Foundation Donate a water well
Mehrban Foundation Donate a water well

پانی پلانا – صدقہ جاریہ

پانی پلانی کو احادیث نبویہ میں صدقہٴ جاریہ فرمایا گیاہے ، جس کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتارہتا ہے ، کنویں ، بوریل، ٹانکی وغیرہ کی شکل میں غریبوں اور ناداروں کے لیے پانی کا نظم کرنا یہ مرحومین کے لیے صدقہٴ جاریہ ہوسکتا ہے ۔

سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول : میری والدہ وفات پاگئی ہیں اوران کی طرف سے کونسا صدقہ افضل رہے گا؟ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی کا صدقہ؛ چنانچہ انہوں نے ایک کنواں کھدوا کر وقف کردیا اور کہا یہ سعد کی والدہ کے ثواب کے لیے ہے ”فحفر بئرا وقال : ھذہ لأم سعد“ (ابوداوٴد: باب فی فضل سقی الماء، حدیث:۱۶۸۳)۔

پانی پلانا بہترین صدقہ

پانی پلانے اور پیاسوں کی سیرابی کا عمل یہ ایک نہایت بہترین صدقہ ہے ، جس کی احادیث میں ترغیب دی گئی ہے؛چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”بہترین صدقہ پانی پلانا ہے ، کیا تم نے جہنمیوں کے اس قول کو نہیں سناجب انہوں نے اہل جنت سے مدد چاہی او ران لوگوں نے کہا:”أَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ“ ہم پر تھوڑا سا پانی بہا دو ،یا کچھ اس چیز میں سے دو جو تمہیں اللہ نے دیا ہے(مسند ابی یعلی، مسند ابن عباس، حدیث: ۶۲۷۳) ۔

اورایک روایت میں حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے سعد! کیا میں تمہیں ایسا ہلکا صدقہ جس میں بوجھ بالکل کم ہو نہ بتاوٴں؟ فرمایا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! فرمایا: ”سقی الماء“ پانی پلانا؛ چنانچہ حضرت سعد نے پانی پلایا۔(المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث:۵۲۴۷)

اور فرمایا کہ : جہاں پانی کی کثرت ہو ، ایسی جگہ اگر کسی نے پانی پلایا تواس کو غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا، اور جہاں پانی کی کثرت نہ ہو یعنی بمشکل پانی ملے ، ایسی جلہ اگر کسی نے پانی پلایا تو اس کو ایسا ثواب ملتا ہے، جیسے اس کو زندگی بخش دی ہو ”من سقی مسلما شربة من ماء حیث یوجد الماء فکأنما اعتق رقبة، ومن سقی مسلما شربة من ماء حیث لا یوجد الماء؛ فکأنما أحیاھا“ ( ابن ماجة : باب المسلمین شرکاء فی الثلث، حدیث: ۲۴۷۴)

Mehrban Foundation Donate a water well
Mehrban Foundation Donate a water well

پانی پلانا -مغفرت وبخشش کا باعث

پانی پلانے کا عمل نہایت معمولی ہونے کے باوجود ، ثواب، اجر آخرت اور خوشنودی رب کا نہایت بڑا ذریعہ اور مغفرت کا باعث ہوتا ہے ،صرف اسی عمل کی وجہ سے انسان جہنم سے خلاصی حاصل کر کے جنت کا مستحق ہوسکتا ہے ، اسی کوحدیث میں یوں فرمایا گیا:
ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک آدمی چل رہا تھا، اسی دوران میں اسے پیاس لگی وہ ایک کنویں میں اترا اور اس سے پانی پیا، کنویں سے باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہا ہے، اس نے کہا کہ اس کو بھی ویسی ہی پیاس لگی ہوگی جیسی مجھے لگی تھی؛ چنانچہ اس نے اپنا موزہ پانی سے بھرا پھر اس کو منہ سے پکڑا پھر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا، اللہ نے اس کی نیکی قبول کی، اور اس کو بخش دیا، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا چوپائے میں بھی ہمارے لیے اجر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر تر جگر والے یعنی جاندار میں ثواب ہے”فی کل کبد رطبة أجر“(بخاری: باب فضل سقی الماء: حدیث: ۲۲۳۴،)۔

دنیا کے پانی کے بدلے جنت کی شراب

دنیا میں پانی پلانے کا اجر وثواب اس قدر ہے کہ اس پانی پلانے کے عوض اللہ عزوجل قیامت کے دن اس شخص کو اس پانی کے بدلے جنت کی شراب مرحمت فرمائیں گے؛ چنانچہ حدیث میں آیا ہے:

حضرت ابوسعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان کسی ننگے کو کپڑا پہنائے گا تو اللہ تعالی اس کو جنت کا ہرا لباس پہنائے گا اور جو مسلمان کسی بھوکے کو کھانا کھلائے تو اللہ تعالی اس کو جنت کے پھل کھلائے گا، اور جو مسلمان کسی پیاسے کو پانی پلائے تو اس کو اللہ تعالی جنت کی شراب پلائے گا۔(ابوداوٴد: باب فی فضل سقی الماء ، حدیث: ۱۶۸۴)

جنت سے قریب اور جہنم سے دور کرنے والا عمل

انسانوں کو پانی پلانا اور شدت پیاس میں ان کو سیراب کرنایہ ایساعمل ہے جس کو جنت سے قربت اور جہنم سے دوری کاباعث بتلایا گیا ہے ۔ایک روایت میں ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، اور کہنے لگا: مجھے کوئی ایسا عمل بتلادیجیے جو مجھے اللہ عزوجل کی اطاعت سے قریب اور جہنم سے دور کردے ، فرمایا: کیا تم ان دونوں پر عمل کرو گے ؟ تو اس نے کہا : ہاں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصاف کی بات کہو اور زائدچیز دوسروں کو دے دو، اس نے کہا: اللہ کی قسم ! میں نہ تو انصاف کی بات کرسکتا ہوں اور نہ زائد چیز کسی کو دے سکتا ہوں ، فرمایا: کھانا کھلاوٴ اور سلام کرو، اس نے کہا : یہ بھی مشکل ہے ، فرمایا: کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں، اس نے کہا:ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اونٹنی اور ایک مشکیزہ لو، پھر ان لوگوں کے گھر جاوٴ جن کو پانی کبھی کبھی ملتا ہے ، انھیں پانی پلاوٴ، شاید کہ تمہاری اونٹنی ہلاک ہواور تمہارے مشکیزہ پھٹ جائے اس سے پہلے تمہارے لیے جنت واجب ہوجائے گی، راوی کہتے ہیں کہ : وہ دیہاتی تکبیر کہتا ہوا چلا، کہتے ہیں : اس کے مشکیزہ کے پھٹنے اور اس کی اونٹنی کے ہلاک ہونے سے پہلے وہ شہادت سے مشرف ہوگیا ”فما انخرق سقائہ ولا ہلک بعیرہ حتی قتل شھیدا“(السنن الکبری للبیہقی، باب ما ورد فی سقی الماء، حدیث: ۷۵۹۸)

Mehrban Foundation Donate a water well 2

کیا آپ پانی کا کنواں صدقہ کرنا چاہتے ہیں؟

اگر آپ پانی کا کنواں صدقہ کرنا چاہتے ہیں تو مہربان فاونڈیشن (رجسٹرڈ) اسلام آباد اس سلسلے میں خدمات فراہم کرسکتا ہے۔ ہمارے علم میں ایسی بہت سی جگہیں ہیں جہاں جانور تو جانور انسان بھی پینے کے صاف پانی کے لیے ترستے ہیں۔ آپ مہربان فاونڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ) کی نگرانی میں ضرورت مند لوگوں کے لیے پانی کا کنواں صدقہ کر سکتے ہیں۔
آپ ٹھنڈے پانی کی الیکٹرک مشین، یا محلوں میں پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ وغیرہ کا پورا سسٹم بھی مہربان فاونڈیشن (رجسٹرڈ) اسلام آباد  کی نگرانی میں لگوا سکتے ہیں۔

Mehrban Foundation Donate a water well 3

رابطہ:

مہربان فاونڈیشن (رجسٹرڈ) اسلام آباد

ایڈریس: مسجد سیدہ فاطمہ ، دکان سٹاپ ، گلی نمبر2 ، گولڑہ اسٹیشن روڈ اسلام آباد 

وٹس اپ: 03215083475

عجیب خوشی

عجیب خوشی

ان تصویروں میں نظر آنے والی عجیب خوشی وہ خوشی ہے جو شاید مجھے اور آپ کو لاکھوں روپے ملنے پر نہ مل سکے۔ ان بچوں کی آنکھوں کی چمک دیکھیں۔ پانی کا خالی کولر ملنے سے ان کی آنکھیں اور چہرے خوشی سے چمک اٹھے۔ ایک واٹر پمپ لگنے سے ان کی عید ہو گئی۔ 

عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب
عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب

مشہور مُحَدِّث امام ابو عبداللہ محمد حاکِم نیشاپوری رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کے چہرے پر پھوڑا نکل آیا، بہت علاج کروایا مگر بے سود۔ ایک عورت کو خواب میں نبیِّ پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ابو عبداللہ سے کہو! لوگوں کو پانی پلانے میں کُشادَگی کرے! امام حاکم کو یہ بات پہنچی تو آپ نے اپنے دروازے پر پانی کی سبیل لگوائی جس سے لوگ پانی پینے لگے، ابھی ایک ہفتہ نہ گزرا تھا کہ آپ شفایاب ہو گئے اور چہرہ پہلے کی طرح اچھا ہوگیا۔(شعب الایمان،ج 3،ص222)

پاکستان میں کئی ایسی جگہیں اور مقامات ہیں جہاں آپ کی معمولی سی رقم خرچ کرنے پر انسانیت کو ایسی خوشی نصیب ہو سکتی ہے۔ 

عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب

مہربان فاونڈیشن کے فراہمی آب منصوبوں کا حصہ بنیں، اپنے عطیات مہربان فاونڈیشن کو دے کر انسانیت کی پیاس بجھائیں۔

عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب
عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب

اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور لاعلاج بیماریوں کے علاج کے لیئے پانی کی سبیل، کنویں، بورنگ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صورت لگا کے صدقایہ جاریہ کے مستحق بنیں۔ ہمارے پاس سینکڑوں گھروں اور کئی بستیوں گاوں کی لسٹ موجود ہے جو پانی کی وجہ سے پریشان ہیں آئیں گھر گھر پانی پہچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
کنویں ھینڈ پمپ، واٹر فلٹریشن پلانٹ جو ممکن ہو تو تعاون فرمائیں۔

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد/ مانسہرہ
WhatsApp: https://wa.me/923215083475

عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب
عجیب خوشی Mehrban Foundation Islamabad Water مہربان فاونڈیشن فراہمی آب

انسانیت کی خیر خواہی

انسانیت کی خیر خواہی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدللہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علیٰ خاتم الانبیاء والمرسلین وعلیٰ اٰلہ واصحابہ اجمعین۔

مسلمان کی مدد

عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من نفّس عن مسلم کُربۃ امن کرب الدنیا نفّس اللہ عنہ کربۃ من کرب یوم القیامۃِ ومن یسر علی معسرٍ یسراللہ علیہ فی الدنیا والآخرۃ ومن ستر مسلما سترہ اللہ فی الدنیا والآخرۃ واللہ فی عون العبد ماکان العبد فی عون اخیہٖ(مسلم)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی مسلم سے دنیا کی تنگیوں میں سے کوئی تنگی دور کرے گا اللہ تعالیٰ اس سے آخرت کی تنگیوں میں سے کوئی تنگی دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی تنگ دست پر آسانی کرے گااللہ تعالیٰ اس پر دنیا وآخرت میں آسانی فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلم پر پردہ ڈالے اللہ تعالیٰ اس پر دنیا وآخرت میں پردہ ڈالے گا۔ اور اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک وہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔

ہمسایوں کی مدد

عن ابی ذر رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اذا طبخت مرقۃ فاکثر ماء ھا وتعاھد جیرانک (مسلم)

حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  جب تو شوربا پکائے تو اس کا پانی زیادہ کرلے اور اپنے ہمسایوں کا خیال رکھ۔

بھلائی کا راستہ دکھانا

عن ابی مسعود رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من دلَّ علی خیر فلہ مثل اجر فاعلہ (مسلم)

حضرت ابومسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی کو بھلائی کا راستہ دکھائے اس کے لئے بھلائی کرنے والے کے ثواب کی طرح ثواب ہے۔

ہر اچھا کام صدقہ ہے۔

عن جابر رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: کل معروف صدقہ (بخاری)

حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر اچھا کام صدقہ ہے۔

اللہ کے نام پر مانگنے والوں کی مدد کرنا

عن ابن عمر رضی اللہ عنہما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: من استعاذ کم بااللہ فاعیذوہ، ومن سألکم باللہ فاعطوہ، ومن اتی الیکم معروفا فکافؤہ، فان لم تجدوا فادعوالہ (بیہقی)

ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تم سے اللہ کے نام پر پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو شخص تم سے اللہ کے نام کے ساتھ سوال کرے اسے دو اور جو شخص تم سے اچھا سلوک کرے اسے بدلہ دو اگر تم مدد کے لئے کوئی چیز نہ پاو تو اس کے لئے دعا کرو۔

محتاجوں کی مدد کرنے کی فضیلت

فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: احب الناس الی اللہ تعالیٰ انفعھم للناس۔

فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اللہ تعالیٰ کو لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہے۔

قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم : (( أَحَبَّ النَّاسِ إِلیٰ اللّٰہِ أَنْفَعُھُمْ، وَأَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ سُرُوْرٌ تَدْخُلُہٗ عَلیٰ مُسْلِمٍ، أَوْ تَکْشِفُ عَنْہُ کُرْبَۃً، أَوْ تَقْضِيْ عَنْہُ دَیْنًا، أَوْ تَطْرُدْ عَنْہُ جُوْعًا، وَلَأَنْ أَمْشِيْ مَعَ أَخِيْ الْمُسْلِمِ فِيْ حَاجَۃٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتَکِفَ فِيْ الْمَسْجِدِ شَھْرًا، وَمَنْ کَفَّ غَضَبَہُ، سَتْرَ اللّٰہُ عَوْرَتَہٗ، وَمَنْ کَظَمَ غَیْظًا، وَلَوْ شَائَ أَنْ یُّمْضِیَہُ أَمْضَاہُ، مَلَأَ اللّٰہُ قَلْبَہُ رِضیً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَمَنْ مَّشَی مَعَ أَخِیْہِ الْمُسْلِمِ فِيْ حَاجَتِہِ حَتّٰی یُثْبِتَھَا لَہُ، أَثْبَتَ اللّٰہُ تَعَالیٰ قَدَمَہُ یَوْمَ تَزِلُّ الْأَقْدَامُ، وَإِنَّ سُوْئَ الْخُلُقِ لَیُفْسِدُ الْعَمَلَ، کَمَا یُفْسِدُ الْخِلُّ الْعَسَلَ۔

” رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ ہے جو ان سب سے زیادہ نفع مند ہے اور پسندیدہ اعمال میں سے رب تعالیٰ کے ہاں وہ خوشی ہے جسے تو کسی مسلمان کو مہیا کردے یا اس کی کوئی تنگی دور کردے یا اس کی طرف سے قرضہ ادا کردے یا اس سے بھوک کو بھگائے۔ میں اپنے مسلمان بھائی کے کسی کام کے لیے چلوں، یہ مجھے مسجد میں ایک ماہ تک اعتکاف کرنے سے زیادہ محبوب ہے جس نے اپنے غصہ کو روک لیا، اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا اور جس نے غصہ پیا اس حال میں کہ اسے جاری کرنا چاہے، تو کرسکتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو رضا مندی سے بھر دے گا۔ جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کے کام میں چلا، یہاں تک کہ وہ کام اس کے لیے ثابت کردیا (یعنی کام کروا دیا) تو اللہ تعالیٰ اس دن اس کے قدموں کو ثابت رکھے گا جس دن قدم پھسلتے ہوں گے۔ یقینا برا اخلاق عمل خراب کردیتا ہے جیسے سرکہ شہد کو خراب کردیتا ہے۔ ”

دین نصیحت کا نام ہے

عن تمیم الدری رضی اللہ عنہ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: الدین النصیحۃ ثلاثا، قلنا لمن یا رسول اللہ قال للہ ولرسولہٖ ولکتابہٖ ولأئمۃ المسلمین وعامتھم۔

حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دین نصیحت ہی ہے، ہم نے کہا یا رسول اللہ کس کے لئے؟ فرمایا اللہ کے لئے، اس کی کتاب کے لئے، اس کے رسول کے لئے، اور مسلمانوں کے حکمرانوں اور ان کے عام لوگوں کے لئے۔(مسلم،تخریج مشکوۃ423)

دین صرف خیر خواہی کا نام ہے۔

آئیے ہم دین اسلام کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے احادیث صحیحہ کی روشنی میں انسانیت کی خیر خواہی اور مدد کا آغاز کرتے ہیں۔ کیونکہ مدد کے کئی طریقے ہوتے ہیں صرف مالی مدد ہی سماجی کام نہیں کہلاتا بلکہ آپ ﷺ نے فرمایا:

انکم لا تسعون الناس باموالکم ولٰکن تسعھم منکم بسط الوجہٖ وحسن الخلق

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  یقینا تم اپنے مالوں کے ساتھ تمام لوگوں کے لئے فراخ نہیں ہو سکتے لیکن ان کے لئے تمہاری طرف سے چہرے کا کھلا ہونا اور اخلاق کا اچھا ہونا چاہیے۔

لہٰذا آج ہی سے ہم عہد کرلیں کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد جتنا ہم کر سکتے ہیں کرنا شروع کردیں۔ ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ ہوگی۔

فراہمی خوراک سرگرمیاں

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی فراہمی خوراک سرگرمیاں

مہربان فاونڈیشن غریبوں، مزدوروں اور مستحق لوگوں میں فراہمی خوراک کی سرگرمیاں بھی انجام دیتی ہے۔ جس میں راشن کی تقسیم، پکے پکائے کھانے کی تقسیم اور فری دسترخوان وغیرہ شامل ہیں۔

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی فراہمی خوراک سرگرمیاں
مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی فراہمی خوراک سرگرمیاں

فراہمی آب سرگرمیاں

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی فراہمی آب سرگرمیاں

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی قلت ہے وہاں فراہمی آب کے پروجیکٹ پر بھی کام کرتی ہے۔ پانی زندگی ہے پانی کا صدقہ جاریہ بڑا صدقہ جاریہ ہے۔ اس میں ضرور حصہ لیں۔

فراہمی آب سرگرمیاں
مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی فراہمی آب سرگرمیاں

 

تعلیمی سرگرمیاں

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی تعلیمی سرگرمیاں

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام غریب بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مہربان فاونڈیشن دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے علاقوں میں مفت سکول قائم کرنا چاہتی ہے جہاں سکول نہیں یا غریب لوگ غربت کی وجہ سے سکولوں سے محروم ہیں۔

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی تعلیمی سرگرمیاں
مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کی تعلیمی سرگرمیاں

 

اعزازی اور انعامی شیلڈ

اعزازی اور انعامی شیلڈ

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد ہر سال مدارس اور یونیورسٹیز سے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے فاضلین کو اعزازی اور انعامی شیلڈ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں کم عمری میں عصری تعلیم میں بی اے، دینی تعلیم میں درس نظامی اور تخصص فی الفقہ مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ عربی اور انگلش بول چال میں مہارت حاصل کرنے پر مولانا مفتی عباس شاہ کو اعزازی شیلڈ اور کتب کا تحفہ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد
اعزازی اور انعامی شیلڈ

سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ

سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے اسلام آباد میں امدادی کیمپ لگایا گیا۔

بیروزگار افراد کے ساتھ مالی امداد

بیروزگار افراد کے ساتھ مالی امداد

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد ایسے بیروزگار افراد جو کوئی ہنر جانتے ہیں، ان کے ساتھ مالی امداد کرکے اپنے پاوں پر کھڑا کرتی ہے۔
اسی سلسلے میں ایک انتہائی مستحق شخص کو روزگار پر لگانے کے لیے مہربان فاونڈیشن کی جانب سے موٹرسائیکل دی گئی، تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنا روزگار کما سکے۔

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد
بیروزگار افراد کے ساتھ مالی امداد

Mehrban Foundation Islamabad helps unemployed people who know any skill to stand on their feet by providing them with financial assistance.
In this regard, a motorcycle was given by Mehrban Foundation to employ a very deserving person, so that he can earn his job with dignity.

مہربان فاونڈیشن اہم اجلاس

مہربان فاونڈیشن اہم اجلاس

مہربان فاونڈیشن کے زیر اہتمام چنارکوٹ وادی کونش مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی سادات برادری کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد