مہربان فاونڈیشن نومبر 2024 اجلاس
مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کا اہم اجلاس 23 نومبر 2024 کو علی پور اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کا اہم ایجنڈا معھد علوم القران گولڑہ اسٹیشن میں حفظ کی کلاس کے لیے استاد کا تقرر کرنا تھا۔
استاد کے تقرر کے لیے پہلے سے ہی مختلف قرا حضرات کے انٹرویوز کر لیے گئے تھے اجلاس میں ان قراء کے ڈیٹا پر غور و حوض اور باہمی مشاورت سے قاری سید نذیر حسین شاہ کو بطور استاد منتخب کیا گیا۔
معھد علوم القرآن گولڑہ اسٹیشن اسلام آباد میں سو کے قریب بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں، جہاں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کلاسز اور اساتذہ مقرر کیے گئے ہیں۔