Charity Services

Charity Services

مہربان فاونڈیشن مندرجہ ذیل خدمات اور سرگرمیاں شروع کر رہی ہے۔

تعلیمی خدمات:

اسلام آباد کے دیہی علاقے جہاں لاکھوں کی آبادی ہے اور اکثر معاشرے کا غریب اور مزدور طبقہ یہاں آباد ہے، اور یہ علاقے ہمیشہ سے ہی تذبذب کا شکار رہے ہیں کہ یہاں شاید سی ڈی اے یعنی اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئی سیکٹر بنائے گی،  چنانچہ نہ تو یہ سرکاری ادارہ ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرتا ہے اور نہ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سڑکوں وغیرہ کا کام ہوتا رہتا ہے لیکن انسان کی اصل ضرورت علم و ہنر ہے۔ اسی تذبذب میں بیس بیس سال گزر جاتے ہیں، اور ان علاقوں کے باسیوں کے بچے اچھی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں، جس سے معاشرے میں نہ صرف جہالت، غربت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جرائم کی شرح بھی بڑھتی ہے۔ چنانچہ اکثر جرائم پیشہ افراد انہی علاقوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

ان علاقوں میں کئی کئی میل تک کوئی پرائمری سکول تک موجود نہیں ہوتا۔ چنانچہ جو صاحب حیثیت لوگ ہوتے ہیں وہ تو ہزاروں روپے فیس، اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ برداشت کرکے مین اسلام آباد کے سکولوں میں بچوں کو تعلیم دے دیتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتی۔ 

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد اس مسئلے پر کافی غور و حوض کر رہی ہے، اور یہ ارادہ رکھتی ہے کہ ہر ایک کلو میٹر کے بعد اگر ایک پرائمر سکول قائم کر دیا جائے، جہاں غریب لوگوں کے بچوں کو مفت کتابیں اور مفت تعلیم دی جائے۔ اور ان سکولوں کا لیول کسی بھی طور پر سرکاری سکولوں سے کم نہ ہو۔

مہربان فاونڈیشن کا یہ منصوبہ بھاری بجٹ کا متقاضی ہے، اس سلسلے میں مخیر حضرات اور اہل دل سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

ہنر اور تربیت

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے مختلف مہارتیں، ہنر، فن اور ٹریننگ دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ کئی ایسے نوجوان ہوتے ہیں جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں، اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے انہیں کوئی ملازمت بھی نہیں ملتی، ایسے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق کمپیوٹر کورسز، الیکٹریشن، الیکٹرانک، کارپنٹر، ویلڈنگ، مارکیٹنگ، ٹیلرنگ وغیرہ مختلف چیزوں کی تربیت اور ٹریننگ دے کر باعزت روزی کمانے کے قابل بنانا چاہتی ہے۔ اس خواتین کے لیے ان کی صلاحیت کے مطابق کورسز بھی شامل ہیں۔

مہربان فاونڈیشن کمپیوٹر کورس

فراہمی روزگار سکیم

مہربان فاونڈیشن ایسے افراد جو کوئی ہنر جانتے ہیں، لیکن فنڈ کی کمی، یا معلومات اور معاونت کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے ہنر سے کام نہیں لے سکتے ان کو ان کے ہنر کے مطابق روزگار فراہم کرنے اور ہر قسم کا تعاون، جس میں مالی، گائیڈنس، تلاش شامل ہے دینا چاہتی ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں کئی ایسے نوجوان ہوتے ہیں جو شہر میں آکر اچھا روزگار کما سکتے ہیں، لیکن شہر میں ان کا جاننے والا ایسا کوئی نہیں ہوتا جو کچھ عرصے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے، جس میں رہائش، کھانا، اور روزگار کی تلاش شامل ہے، مہربان فاونڈیشن اسلام آباد ایسے نوجوانوں کو اسلام آباد میں روزگار کی تلاش میں معاونت، عارضی رہائش اور کھانا دینے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو کر کمائی کر سکیں۔

فراہمی خوراک

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد بیوہ عورتوں، اور یتیم بچوں کی تعلیم کے ساتھ انہیں ماہانہ بنیادوں پر خوراک کی فراہمی کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ جس میں راشن، گھر کا کرایہ، اور پکا پکایا کھانا اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہیں۔

مہربان فاونڈیشن رمضان فوڈ خوراک

سادات خاندانوں کی معاونت

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد کے قیام کے مقاصد میں ایک اہم مقصد، بلکہ یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ مہربان فاونڈیشن کی بنیاد کا باعث بننے والی سوچ یہ تھی کہ بنی ہاشم یعنی سادات فیملیز سے تعلق رکھنے والے ایسے سفید پوش لوگ جو مستحق بھی ہیں اور زکوۃ لینا بھی نہیں چاہتے، کیونکہ سادات کو زکوۃ نہیں دی جاتی، ایسے سادات خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مستحقین کے ساتھ عطیاب کی مد میں ہر قسم کا مالی تعاون کیا جائے۔ تاکہ ان کی سفید پوشی بھی برقرار رہے اور زکوۃ کے بغیر عطیات کے ذریعے ان کے ساتھ مالی تعاون ہو سکے۔

اس سلسلے میں مخیر حضرات سے اپیل ہے اپنے خصوصی سادات عطیاب کے ذریعے تعاون کریں۔ یہ ایسا مصرف ہے جس میں بہت زیادہ اجر ثواب ہے باالخصوص جب کوئی یہ سوچ کر عطیہ دے کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان ہے۔

طبی سہولیات

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ابتدائی طبی امداد، ڈسپنسریز، ایمبولینس سروس شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرز، اور حکیموں کے فری طبی کیمپ لگا کر لوگوں کو آسان اور مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

مہربان فاونڈیشن ایمبولینس

تجہیز و تکفین

اسلام آباد میں رہائش پذیر دوسرے شہروں کے لوگوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ تجہیز و تکفین بھی ہے۔ قبر کے لیے جگہ کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے۔ بڑے آدمی کو میت کو کئی لوگ اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیتے ہیں، جبکہ بچوں کی میت کے لیے اتنا اہتمام کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے لوگ انہیں اسلام آباد میں ہی دفنانا چاہتے ہیں لیکن قبر کے لیے جگہ نہیں ملتی۔ 

اس سلسلے میں اسلام آباد کے اطراف میں جہاں ضرورت ہو قبرستان کے لیے جگہ وقف کرنا، میتوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کرنا بھی مہربان فاونڈیشن کے منصوبے میں شامل ہے۔



Mehrban Foundation is launching the following services and activities.

Educational Services:

The rural areas of Islamabad, where there are millions of people and mostly the poor and working class of the society are settled here, and these areas have always been hesitant that maybe CDA i.e. Development Authority of Islamabad will build a sector here. Therefore, neither this government organization does development work in these areas nor provides facilities. Roads etc. are being worked on but the real need of man is knowledge and skills. Twenty or twenty years pass in the same hesitation, and the children of the residents of these areas are deprived of good education, which not only increases ignorance and poverty in the society, but also increases the crime rate. Therefore, most criminals are born in these areas.

In these areas, there is no primary school for many miles. Therefore, the people who are of good standing pay thousands of rupees in fees and transport to educate their children in the schools of Islamabad, but the majority of people cannot educate their children.

Mehrban Foundation Islamabad is giving a lot of thought to this issue, and plans to establish a primary school after every kilometer, where children of poor people are given free books and free education. And the level of these schools should not be lower than government schools in any way.

This project of Mehrban Foundation requires a huge budget, in this regard, the support of philanthropists and people of heart is requested.

Skills and training

Mehrban Foundation Islamabad also intends to impart various skills, talents, art and training to the less educated youth. There are many youths who leave their education incomplete due to some reason, and due to lack of education they do not get any job, such youths can take computer courses, electrician, electronic, carpentry, welding, marketing according to their ability. , tailoring etc. wants to enable one to earn a decent living by imparting training and education in various things. It also includes courses for women according to their ability.

Supply Employment Scheme

Mehrban Foundation provides employment to people who know a skill, but cannot practice their skill due to lack of funds, or non-availability of information and support, and all kinds of support, including Wants to give financial, guidance, search included. There are many young people in remote areas who can come to the city and earn good jobs, but there is no one they know in the city who will support them for some time, including housing, food, and employment. Mehrban Foundation Islamabad aims to provide employment assistance, temporary accommodation and food to such youths in Islamabad, so that they can stand on their own feet and earn.

Supply food

Mehrban Foundation Islamabad also plans to provide food to widows and orphans on a monthly basis along with education. which includes ration, house rent, and cooked food and other necessities of life.

Support of Sadat families

An important objective in the establishment of Mehrban Foundation Islamabad, rather it would not be wrong to say that the thought that led to the foundation of Mehrban Foundation was that white-clothed people belonging to Bani Hashim i.e. Sadat families who are also deserving and They do not want to take Zakat, because Sadats are not given Zakat, all kinds of financial support should be given to the beneficiaries belonging to such Sadat families in the name of Atiyab. So that their whiteness is also maintained and financial support can be given to them through donations without Zakat.

In this regard, philanthropists are requested to cooperate through their special Sadat Atiyab. This is a kind of spending that has a lot of rewards, especially when someone donates thinking that it is the family of the Holy Prophet.

Medical facilities

Mehrban Foundation Islamabad also plans to start first aid, dispensaries, ambulance service to provide medical facilities in rural areas. In this regard, by organizing free medical camps of doctors and hakims, people will be provided easy and free treatment.

Funeral arrangements

A big problem for the people of other cities living in Islamabad is funeral. Finding a place for a grave is very difficult. Many people move the dead body of an older man to their native areas, while it is difficult to arrange so much for the dead body of children, so people want to bury them in Islamabad, but there is no place for the grave.

In this regard, dedicating a place for a cemetery in the outskirts of Islamabad where necessary, providing an ambulance service to transfer the dead to their native areas are also included in the plan of Mehrban Foundation.